سہولیات کی عدم فراہمی پر پمز کے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاجی مظاہرہ،کام چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دیدی

Jun 24, 2023 | 15:14:PM
سہولیات کی عدم فراہمی پر پمز کے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاجی مظاہرہ،کام چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( کفایت علی شاہ)اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز کے ینگ ڈاکٹرز سہولیات کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج بن گئے ۔

پمز کے ینگ ڈاکٹرزنے سہولیات کی عدم فراہمی پر شعبہ انتظامیہ میں احتجاجی کیا،ہیٹ ویو اور شدید گرمی اور حبس سے گھبرا کر مریضوں کے ساتھ ڈاکٹرز بھی بلبلا اٹھے،ایمرجنسی ,آئی سی یو ,سرجیکل,میڈیکل اور کئی شبعوں میں داخل سینکڑوں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں،ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن نے وفاقی وزیر قادر پٹیل سے معاملہ کا فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

ینگ ڈاکٹرز کے سربراہ پمز ہسپتال ڈاکٹر رانا عمران سکندر سے مذاکرات ہوئے،ینگ ڈاکٹرز نے پمز ہسپتال انتظامیہ کو مسائل حل کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی، پمز ینگ ڈاکٹرز نے ایک ہفتے میں مسائل حل نہ ہونے پر کام چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالرکی اونچی اڑان،موڑسائیکل کی قیمتیں بھی آسمان پرپہنچادیں