منی لانڈرنگ کیس ،پرویز الہیٰ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

Jun 24, 2023 | 14:48:PM
منی لانڈرنگ کیس ،پرویز الہیٰ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) لاہور  کی سپیشل سینٹرل عدالت نے  وفاقی تحقیقاتی  ادارے (ایف آئی اے) کے منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے صدر  اور  سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کرلی۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل نے چودھری پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی،عدالت نے 10ہزار  روپےکے مچلکوں کے عوض پرویز  الہیٰ کی ضمانت منظور کی،

پرویز الہیٰ نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری وکیل کی وساطت سے دائر کی تھی،سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے پرویزالہٰی کی رہائی کی روبکار جاری کردی، عدالت نے پرویز الہٰی کےضمانتی مچلکےمنظورکرنےکےبعدروبکارجاری کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری , پاکستان اہم منصوبے کا حصہ بن گیا

خیال رہےکہ 21 جون کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کےکیس میں اینٹی کرپشن کی عدالت سے ضمانت منظور  ہونےکے بعد جیل سے رہا ہوتے ہی ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الہیٰ کو  منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا تھا،ایف آئی کی جانب سے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا یہ نیا مقدمہ ایک روز قبل ہی درج  کیا گیا تھا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پرویز الہیٰ کو آج جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لیا تھا۔