پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے تین افسروں کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش

Jun 24, 2022 | 19:08:PM
پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ
کیپشن: پنجاب اسمبلی اجلاس کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی زیرصدارت قائد ایوان کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے تین آفیسروں کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ڈپٹی سپیکر آفس میں تعینات تین افسروں کے خلاف انکوائری جاری ہے ۔ڈپٹی سپیکر کے سٹاف افسر امان اللہ وائیں، شاہد خان اور عظم بٹ کے خلاف انکوائری رپورٹ مرتب کرلی گئی ۔تینوں افسروں نے 7 اپریل کو ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت ہونے والے قائد ایوان کے انتخاب میں دفاتری معاونت کی تھی۔انکوائری افسران رائے ممتاز بابر نے تینوں افسران کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو چین سے 2.3 ارب ڈالر موصول ہوگئے ،وزیرخزانہ