حکومت کا صنعتوں پرسپری ٹیکس لگانے کا اعلان ، تحریک انصاف کا رد عمل بھی سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) )وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے صنعتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس عائد کیئے جانے پر تحریک انصاف نے رد عمل جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں پر ٹیکس لگانے کا نتیجہ ، بیروزگاری میں اضافہ ، گروتھ میں مزید کمی، کھاد سمیت ہر شئے کی قیمت میں دس فیصد مزید اضافہ ، مہنگائی کے طوفان میں مزید شدت میں نکلے گا ۔ عمران خان ایسے ظالمانہ اقدامات کے بغیر ٹیکس کولیکشن میں ریکارڈ اضافہ کیا ۔
صنعتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 24, 2022
صنعتوں پر ٹیکس لگانے کا نتیجہ
بےروزگاری میں اضافہ
گروتھ میں مزید کمی
کھاد سمیت ہر شئے کی قیمت میں دس فیصد مزید اضافہ
مہنگائی کے طوفان میں مزید شدت
عمران خان نے ٹیکس کولیکشن میں ریکارڈ اضافہ کیا بنا ایسے ظالمانہ اقدامات کے
یاد رہے کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جو فیصلے کے ہیں ان کے دو مقصد ہیں ، حالیہ بجٹ میں عوام پر مہنگائی کابوجھ کم کرنے کیلئے ریلیف فراہم کیا گیا ہے ، سابق حکومت نے جو اقدامات کئے اس سے پاکستان دیوالیہ پن کے قریب تھا جبکہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے پاکستان اس صورتحال سے نکل آیا ہے ، سابق حکومت میں بد ترین کرپشن ہوئی ، ہمیں مستقبل تقریب میں مشکلات پیش آئیں گی ، حکومت سنبھالنے کےبعد دو راستے تھے ، ایک یہ کہ ہم الیکشن کے حوالے سے اصلاحات کر کے انتخابات کی طرف چلے جائیں ، دوسرا راستہ یہ تھا کہ ہم سخت فیصلے کریں اور پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سنبھالا دیں ۔