ایم کیو ایم نے شہباز حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Jun 24, 2022 | 10:46:AM
ایم کیو ایم،شہباز حکومت،عمران خان،شہباز شریف،ووٹ
کیپشن: 2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس سسٹم بٹھایا گیا، نتائج تبدیل کیے گئے: عامر خان/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے وفاق میں حکومت سے اتحاد سے متعلق بات کی ہے۔

میرپورخاص کے علاقے ہیرآباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ وفاق میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے معاہدہ کیا اور سندھ میں ورکنگ ریلیشن شپ بنائی۔

 ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا موجودہ حکومت سے تحریری معاہدہ ہے، ہمارے ووٹ جب عمران خان سے نجات دلاسکتے ہیں تو عوام کو اس حکومت سے بھی نجات دلاسکتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس سسٹم بٹھایا گیا اور نتائج تبدیل کیے گئے لیکن اس کے باوجود ایم کیو ایم 7 سیٹیں لینے میں کامیاب ہوئی۔ 

عامر خان کا کہنا تھاکہ اپنا وزیراعلیٰ لانے کا دعویٰ کرنے والی جماعت پی ایس پی کو مہاجر عوام نے ایک سیٹ جیتنے نہیں دی۔

 یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کی آئینی مدت بارے بڑا اعلان کر دیا

خیال رہے گزشتہ روز وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ن لیگی سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم مدت پوری کریں گے، بعض ساتھیوں کی رائے تھی ریفارمز کے بعد الیکشن کی طرف جایا جائے، سابق حکومت نے خود آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور پھر عمل نہ کیا، جب دیکھا شکست مقدر ہے تو تیل کی قیمت کم کر دی، نئی حکومت کے لیے سرنگ بچھا دی، پیٹرول سستا کیا مگر فنڈنگ کی نا کابینہ سے منظوری لی، پچھلی حکومت کو غریب کی کوئی فکر نہیں تھی۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا نعرہ ہے پہلے ریاست پھر سیاست، میں قوم سے جھوٹ نہیں بولوں گا، آئی ایم ایف سے شرائط طے پا گئی ہیں، آئی ایم ایف کی مدد کے بعد بھی مشکلات کم نہیں ہونگی۔

 وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے کوئی اور شرط نہ لگا دی تو معاہدہ ہو جائے گا، آئی ایم ایف معاہدے سے راتوں رات خوشحالی نہیں آئے گی، یہ چار سال قطر سے ہمارے معاہدے میں کیڑے نکالتے رہے، چین، سعودی عرب والے سوچتے ہونگے یہ کب اپنے پیروں پر کھڑے ہونگے، چین کب تک ہماری مدد کرے گا ؟۔