پانچویں کے بعد آٹھویں جماعت کا بورڈ کا امتحان بھی ختم

Jun 24, 2021 | 21:00:PM
 پانچویں کے بعد آٹھویں جماعت کا بورڈ کا امتحان بھی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ بچوں کو دس سال کی عمر میں نقل سیکھائی جا رہی تھی،جس کی وجہ سے ہم نے پانچویں کے بورڈ کے ایگزائم کو ختم کیا ہے۔ آگے ہم آٹھویں کے بورڈ کے ایگزائم کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ایجوکیشن کی کٹ موشن پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دس سال ن لیگ کی حکومت رہی انہیں کے کاموں کے بارے میں بتاو¿ں گا۔ اپنے بچوں کے بارے میں صفر اور باہر کی دنیا کے لوگوں کو اپروچ کیا گیا۔ آنکھ بند کرکے تعلیمی اداروں کو بیرون ممالک کے افراد کے سپرد کر دیا۔
مراد راس نے بتایا کہ پیف پروگرام کو ہماری حکومت نے 19 ارب روپے دے دئیے ہیں۔ہم نے 26 لاکھ بچوں کو بے فارم کے ذریعے نشاندی دہی کی ہے، قبل ازیں پیف کے ذریعے جعلی سٹوڈنٹس کو بھرتی کیا گیا،پیف کے ذریعے جو مافیا تھا اسے تکلیف ہو رہی ہے۔
مراد راس نے بتایا کہ ہم نے تعلیم گھر کھولا ایک لاکھ بیس یزار ٹیچرز رجسٹرڈ کیے, 1200 پہلے سکول اپ گریڈیشن کیے سات ہزار مزید سکول اپ گریڈیشن کرنے جا رہے ہیں۔
ایلمنٹری سکولز میں شام کے اوقات میں کلاسز کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔سات لاکھ 34 ہزار بچے بے فارم کے ساتھ سکولز میں واپس لے آئیں ہیں۔پانچویں کے ایگزایم میں بچوں کو ٹیچرز چیٹنگ کروا رہے تھے، بچوں کو دس سال کی عمر میں نقل سیکھائی جا رہی تھی جس کی وجہ سے ہم نے پانچویں کے بورڈ کے ایگزائم کو ختم کیا ہے۔آگے ہم آٹھویں کے بورڈ کے ایگزائم کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔ 
اپوزیشن نے کے دور میں سکول ایجوکیشن میں ویڈیو کال کا نظام نہیں تھا، ایک ٹیچرز کے ٹرانسفر کیلئے ڈیرھ لاکھ تک رشوت لی جاتی تھی۔ ای ٹرانسفر کے ذریعے ہم نے ٹیچرز کے ٹرانسفر کو آسان بنایا، زیرو پیسے سے ای ٹرانسفر ایپ تیار کی ہے۔آج ٹیچر گھر بیٹھ کر اپنے ٹرانسفر،ریٹائرمنٹ،اے سی آر کیلئے آن لائن اپلائی کر سکتا ہے۔ جس پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر کیلئے آپ نے اچھا سسٹم بنایا ہے۔
مراد راس نے مزید بتایا کہ گزشتہ دس سالوں میں اپوزیشن نے کیوں کام نہیں کیا، ہم نے 2000 سکولز میں کلاس روم بنائے ہیں۔400 سو ای لائبرییز ہم نے بنائی ہیں۔پانچ سال بعد جب ہم چھوڑ کر جائیں گئے سارا سسٹم موبائل فونز پر ہوگا۔ن لیگ والے چاہتے ہیں عوام کو جاہل رہے آگے نہ بڑھیں اور انہیں ووٹ ڈالتے رہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔قتل کی دھمکیاں ملیں۔۔ادا کا رہ اشنا شاہ کا چونکا دینے وا لا انکشاف