اپیلیں خارج ہونے پر نوازشریف کا برطانیہ میں رہنا مشکل ، شہباز شریف کیخلاف بھی ایکشن ہو سکتا ہے، بابر اعوان

Jun 24, 2021 | 17:39:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک )العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیلیں خارج ہونے پر مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہاہے کہ اپیلیں خارج ہونے پر نوازشریف کا برطانیہ میں رہنا مشکل ہو جائے گا،صورتحال واضح ہو چکی کہ نوازشریف جان بوجھ کر بھاگے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ گارنٹی دینے والے شہبازشریف کیخلاف بھی ایکشن ہو سکتا ہے ۔
بابراعوان نے نوازشریف کی اپیلیں خارج ہونے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ اپیل دائر کرنے پر لازم ہے وہ پہلے عدالت کا فیصلہ قبول کرے،مریم نواز نے 100 فیصد واضح کردیاکہ یہ فراڈ کرکے باہر گئے تھے ،مریم نواز نے کہاہے وہ شام کو والد کو واپس بلا سکتی ہیں ۔
مشیر پارلیمانی امور نے کہاکہ اب یہ طے شدہ وقت میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر سکتے ہیں ،ایسا نہیں ہوتا ملزم کی خواہش کے مطابق عدالتیں فیصلہ کریں،ان کاکہناتھا کہ اپیلیں خارج ہونے پر نوازشریف کا برطانیہ میں رہنا مشکل ہو جائے گا،اب صورتحال واضح ہو چکی نوازشریف جان بوجھ کر بھاگے ہیں ۔
بابراعوان نے کہاکہ نوازشریف سرنڈر کردیں یا قبل ازگرفتاری کیلئے درخواست دیں ،انہوں نے کہاکہ گارنٹی دینے والے شہبازشریف کیخلاف بھی ایکشن ہو سکتا ہے ،شہبازشریف کیخلاف ایکشن نہ ہونا احتساب عمل پر سوالیہ نشان ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شہباز شریف ڈھٹائی کیساتھ بیان حلفی کی موجودگی میں ڈٹے رہے ،4 گھنٹے تقرر کرنیوالا آج قوم کے گھٹنے پکڑے گا یا توبہ کا سجدہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی اپیلیں خارج ۔۔ سزائیں برقرار

مزیدخبریں