کورونا نے مزید38افراد کی جان لے لی، 1097نئے کیسز رپورٹ

Jun 24, 2021 | 09:33:AM
کورونا نے مزید38افراد کی جان لے لی، 1097نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں مزید38افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا مریضوں کے ایک ہزار97 نئے کیسز  سامنے آئےہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 2.37 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار11 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 51 ہزار865ہوگئی ہے۔ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار936 ہے اور8 لاکھ 96 ہزار821 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار688 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 5 ہزار368، صوبہ خیبرپختونخوا 4 ہزار 289، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 111، صوبہ بلوچستان میں 303 اور آزاد کشمیر میں 574 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار470، صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 370، صوبہ پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 499، صوبہ سندھ 3 لاکھ 33 ہزار798، صوبہ بلوچستان26 ہزار845، آزاد کشمیر 20 ہزار64 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 869 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر کا انوکھا ریکارڈ۔۔چھکا مار کر اپنا نقصان کر لیا۔۔ویڈیو وائرل