لیجنڈری فاسٹ بالر سرفراز نواز کی نوجوان فاسٹ بالرزکو بلامعاوضہ ٹِپس دینے کی پیشکش

Jul 24, 2023 | 23:55:PM
لیجنڈری فاسٹ بالر سرفراز نواز کی نوجوان فاسٹ بالرزکو بلامعاوضہ ٹِپس دینے کی پیشکش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) سابق فاسٹ بالر سرفراز نواز نے پاکستانی بالرز کو ریورس سوئنگ سکھانے کے لیے بلامعاوضہ خدمات پیش کرنے کی پیشکش کر دی۔

سابق فاسٹ لیجنڈری فاسٹ بالر سرفراز نواز نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی فاسٹ بالرز کو ریورس سوئنگ سکھانے کے لیے بلامعاوضہ خدمات کی پیشکش کردی۔ لندن میں مقیم ریورس سوئنگ کے موجد کہلانے والے سرفراز نوز نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی  ذکا اشرف کے نام خط میں تین ہفتوں کے لیے اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کے سابق بلے باز ہرشل گبز کی پاکستانی ٹیم سے متعلق اہم پیش گوئی ، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

انہوں نے رواں ہفتے لندن سے لاہور آنے کا پلان بھی بتا دیا، بغیر کسی معاوضے ٹِپس دینے کی بھی حامی بھر دی، وہ پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کھیلنے والے نوجوان فاسٹ بولرز کی رہنمائی کریں گے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری سرفراز نواز نوجوان فاسٹ بالرز کی ویڈیو دیکھ کر انہیں قیمتی مشورے دیں گے، وہ کرکٹ میں ریورس سوئنگ کے موجد ہیں اور پاکستان کے لیے خدمات دے چکے ہیں۔ انہوں نے 55 ٹیسٹ اور 45 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔