اعجاز چودھری،عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

Jul 24, 2023 | 13:03:PM
 اعجاز چودھری،عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی )جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کا معاملہ،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے اعجاز چودھری کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، اعجاز چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔

پولیس نے اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس کے چالان کی تیاری کی مرحلہ میں ہے ،مہلت دی جائے،ملزم کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے ۔

اعجاز چودھری جناح ہاؤس حملہ کیس گرفتار ہیں،اعجاز چودھری و دیگر کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں اضافے پر سماعت ،نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نےجناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ  کے معاملہ پر سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔

عمر سرفراز چیمہ کو بیماری کے باعث ویل چیئر پر عدالت لایا گیا،عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کو علاج کی اچھی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

علاوہ ازیں تھانہ شادمان نذر آتش کرنے اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا معاملہ،عدالت نے میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر تے ہوئے 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا

میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا،میاں محمود الرشید خود چل کر کمرہ عدالت پہنچے،وکیل میاں وحید نے  استدعا  کی کہ میاں محمود الرشید جیل میں دل کی تکلپف ہوئی ان کو پی آئی سی میں داخل کرایا گیا ان کی موت کی افواہ بھی پھیل گئی تھی، ہسپتال سے ان کی بیماری کی رپورٹ منگوائی جائے۔