عمران خان جھوٹ کواتنی باردہراتےہیں کہ سچ لگنےلگتاہے:قمر زمان کائرہ

Jul 24, 2022 | 12:29:PM
ق لیگ کے ووٹ کیوں مسترد ہوئے؟ قمر زمان کائرہ نے بڑا بیان دیدیا
کیپشن: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  ٹرسٹی وزیراعلیٰ کی آئین میں گنجائش نہیں، ہم عدالتی فیصلےکااحترام  کرتے ہیں،عمران خان جھوٹ کواتنی باردہراتےہیں کہ سچ لگنےلگتاہے،مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  یہ کہتے ہیں  پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیاگیا، سوال یہ ہے کہ مینڈیٹ پی ٹی آئی کاہے یا مسلم لیگ (ق) کا ،  عدالتی فیصلے کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کےووٹ مستردہوئے ،  ق لیگ کے ارکان نے پارٹی ڈائریکشن کے خلاف ووٹ کاسٹ کیا ،  الیکشن سےپہلےپی ٹی آئی والےالزام لگارہےتھےکہ ووٹ خریدےجارہےہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  عدالت نےوزیراعلیٰ پنجاب کو بطور ٹرسٹی کام کرنے کا کہا، حکمران اتحاد نے فل کورٹ بنانےکی استدعاکی، پی ٹی آئی اور (ق) لیگ والےبتائیں ان کامینڈیٹ کیسےچوری ہوا؟ ،  ق لیگ مرکز میں ہماری اتحادی ہے،  ہمیں اپنےفیصلےپارلیمان میں کرنےچاہئیں، سیاسی معاملات عدالتوں میں جاتےہیں توان کی اپنی تشریح ہوتی ہے، 

 یہ بھی پڑھیںسیکرٹری پنجاب بار کونسل کا قتل،حمزہ شہباز نے بڑا حکم دیدیا