این اے 123 ، 16 امیدوار آمنے سامنے،کانٹے دار مقابلہ متوقع

Jan 24, 2024 | 12:27:PM
این اے 123 جس میں مختلف جماعتوں کے مجموعی طور پر 16 امیدوار آمنے سامنے ہیں اور ان میں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا سب کی الیکشن کمپین زورون سے جاری ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائے دلشاد)این اے 123 جس میں مختلف جماعتوں کے مجموعی طور پر 16 امیدوار آمنے سامنے ہیں اور ان میں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا سب کی الیکشن کمپین تیزی سے جاری ہے۔
ن لیگ ،پیپلز پارٹی ،تحریک لبیک ،جماعت اسلامی ،مرکزی مسلم لیگ ،پاکستان تحریک ایمان سمیت آزاد امیدوار مدمقابل ہیں اس حلقے میں  مجموعی طور پر 3 لاکھ 38 ہزار 780ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے مرد ووٹرز کی تعداد1لاکھ 87ہزار 830، جبکہ خواتین ووٹرز  کی تعداد  ایک لاکھ 50ہزار 950ہے 
این اے 123 میں مجموعی طور پر پولنگ کیلئے 222پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں مرد ووٹرز کیلئے 78، خواتین ووٹرز کیلئے 78 ،66 مشترکہ پولنگ سٹیشنز بنائے گئےپولنگ اسٹیشن کیلئے جموعی طور پر651 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں اور پولنگ کیلئے 222پریزائیڈنگ آفیسر، 222 سینئر اے پی او تعینات کیاگیا۔
پولنگ کےعمل کیلئے1080 اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسرز ،651 پولنگ آفیسرز تعینات کئے جائیں گے۔
 دوسری جانب این اے 124سے ن لیگ کے شہبازشریف ،پیپلز پارٹی سے محمد ضیا الحق ،ٹی ایل پی کے امجد نعیم ،جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، مرکزی مسلم لیگ سے راشد محمود ،جے یو آئی سے حیدر علی سمیت آزاد امیدوار مدمقابل ہونگے۔

مزید پڑھیں:آزاد امیدواروں سے مل کر حکومت بنانا پسند کریں گے، بلاول بھٹو