سرکاری حج سکیم اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کا امکان

Jan 24, 2023 | 22:56:PM
سرکاری حج سکیم اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کا امکان
کیپشن: حج پالیسی 2023
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حج پالیسی 2023 ، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سرکاری حج سکیم اخراجات 10 لاکھ روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ مذہبی امور نے ایئرلائنز، بینکوں، سعودی حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطے تیز کردیئے ، حج درخواستوں کی وصولی کیلئے شیڈول بینکوں سے جلد معاہدے کا امکان ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ اس سال وزارت مذہبی امور کو حج سبسڈی ملنے کا امکان نہیں تمام حج درخواست گزاروں کیلئے بینک اکاؤنٹ ہونا لازم ہو گا۔

حج پالیسی 2023 کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز  مسجد الحرام کے انتظامی امور کے سربراہ امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ رواں اسلامی سال کے 6 ماہ کے دوران 10 کروڑ سے زائد افراد نے مسجد الحرام میں نمازیں ادا کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیںوزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےعوام کو خوشخبری سنا دی

  امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ام القریٰ یونیورسٹی میں منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کووڈ 19 کے بعد رواں اسلامی سال کے 6 ماہ کے دوران مسجد الحرام میں 10 کروڑ سے زائد افراد نے نمازیں ادا کیں جبکہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے خطبات، تلاوت اور مختلف اسباق سے 30 کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوئے ہیں۔

  امام کعبہ عبدالرحمان السدیس کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین سمیت نمازیوں کی سہولت کیلئے خادمین کی تعداد کو بڑھایا جا رہا ہے جبکہ مقدس مقامات کیلئے سفری سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔