کراچی بلدیاتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ، الیکشن کمیشن نےپارٹی پوزیشن واضح کردی

  پیپلز پارٹی 91 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر

Jan 24, 2023 | 21:08:PM
کراچی بلدیاتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ، الیکشن کمیشن نےپارٹی پوزیشن واضح کردی
کیپشن: کراچی بلدیاتی انتخاب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی بلدیاتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ،الیکشن کمیشن نے 229 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج جاری کر دیئے۔ 

 غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کےمطابق  پیپلز پارٹی 91 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،جماعت اسلامی کو 85 اور پی ٹی آئی کو 42 نشستیں ملی ہیں،مسلم لیگ کو 7 ،جے یو آئی کو 2، ٹی ایل پی کو ایک اور ایک آزاد امیدوار کونشست حاصل ہوئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق  کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکشن ایک دو دن میں جاری  ہونے کا امکان ہے،نوٹیفیکشن  کے اجرا کے بعد کامیاب امیدواروں کی حلف برداری ہوگی۔


نوٹیفیکشن کے اجرا کے بعد خواتین اور دیگر مخصوص نشستوں کا تعین ہو گا ،اگلے مرحلے میں خالی نشتوں پر الیکشن کا فیصلہ کیا جائے گا،مخصوص نشستوں کے تعین کے بعد ٹاون چیئرمینز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

 الیکشن کمیشن کی جانب رزلٹ ضلع کی سطح  پر جاری کیا گیا،پاکستان پیپلز پارٹی 2سو 29 یوسیز کے نتائج میں بھی 91 نمبرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،جماعت اسلامی 85 نمبر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ 

پی ٹی آئی کی نشستوں میں اضافہ ہوا ہے 40 کے بجائے 42 نمبر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔