عالمی بینک ٹیم کی چئیرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

Jan 24, 2023 | 16:05:PM
ورلڈ بینک کی ٹیم پاکستان نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، انہوں نے حالیہ سیلاب کے پیش نظر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم کے مختلف شعبوں اور آفات کے خطرے سے دوچار خطوں کے تحفظ اور اس کے تدارک کے لیے موئثر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا
کیپشن: عالمی بینک ٹیم کی چئیرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ورلڈ بینک کی ٹیم پاکستان نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، انہوں نے حالیہ سیلاب کے پیش نظر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم کے مختلف شعبوں اور آفات کے خطرے سے دوچار خطوں کے تحفظ اور اس کے تدارک کے لیے موئثر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین این ڈے ایم اے نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) پر مبنی نیشنل ایمرجنسز آپریشنز سینٹر (NEOC) کو این ڈی ایم اے کے ایک اہم فورم کے طور پر فعال کرنے کے عزم کا اظہار کیا، جس کے ذریعے آفات کی قبل از وقت آگاہی، انتباہی نظام اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اہم معلومات حاصل کرنے اور متعلقہ اداروں و عوام میں آگاہی، تیاری اور پیشگی رسپانس کے ساتھ ساتھ فرضی مشقوں کے لیے مدد ملے گی۔