آئی ایم ایف کی شرائط کیسے پوری کی جائیں؟ وزارت خزانہ نے سر جوڑ لئے

Jan 24, 2023 | 15:10:PM
آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے وزارت خزانہ میں ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے۔ قرض پروگرام کے حوالے سے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے
کیپشن: آئی ایم ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے وزارت خزانہ میں ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے۔ قرض پروگرام کے حوالے سے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے۔

نان فائلرز کی بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ تجویز کے تحت یومیہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کی بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوسکتا ہے، ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل افراد پر مجوزہ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سے 45 سے 50 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں میں اضافے سے متعلق مجوزہ صدارتی آرڈیننس کیلئے بعض دیگر تجاویز پر بھی کام جاری ہے۔