چارٹر آف اکانومی بنایا جائے،شجاعت حسین کاسیاسی جماعتوں کو مشورہ

Feb 24, 2024 | 11:00:AM
چارٹر آف اکانومی بنایا جائے،شجاعت حسین کاسیاسی جماعتوں کو مشورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں کے درمیان چارٹر آف اکانومی کی تجویز دیدی، چارٹر آف اکانومی کیلئے حکومتی جماعتوں کیساتھ اپوزیشن کو بھی شامل کرنے کا مشورہ دیدیا، چودھری سالک حسین نے شجاعت حسین کا پیغام شہباز شریف کو پہنچا دیا۔

چودھری سالک حسین نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین چاہتے ہیں کہ ملک و قوم کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے چارٹر آف اکانومی بنایا جائے، اس سلسلے میں نہ صرف حکومتی جماعتوں بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے، ہمیں سیاست کو پیچھے رکھ کر ملکی معیشت کو اولین ترجیح دینی چاہیے، ملک و قوم کو معاشی بحرانوں سے نکال کر پاکستان کو فلاحی مملکت بنانا ہر جماعت کا ہدف ہونا چاہیے، پیغام میں مزید کہا گیا کہ مسلم لیگ ق پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو مسائل سے باہر نکالیں۔
 یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے نام خط,متن کیا؟،تحریک انصاف نے بڑا اعلان کر دیا