لیاقت جتوئی کو متنازعہ بیان پر اظہار وجوہ کا نوٹس،وضاحت طلب

Feb 24, 2021 | 22:55:PM
لیاقت جتوئی کو متنازعہ بیان پر اظہار وجوہ کا نوٹس،وضاحت طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سندھ سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ لیاقت جتوئی کے سینیٹ ٹکٹ سے متعلق متنازعہ بیان کا نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔
پی ٹی آئی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے سربراہ سلمان آفتاب نے لیاقت جتوئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے متنازعہ بیان پر 7 روز میں وضاحت طلب کی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لیاقت جتوئی نے پارٹی قیادت کےخلاف گفتگو کی اور سنگین الزام تراشی کی۔ ان کا طرزعمل جماعتی پالیسی اور آئین کی صریح خلاف ورزی ہے۔پارٹی کی مغربی سندھ ریجن کی قائمہ کمیٹی 7 روز میں معاملے پر کارروائی کرے گی۔۔
خیال رہے کہ اس سے قبل لیاقت جتوئی نے الزام لگایا تھا کہ حال ہی میں پارٹی میں حال ہی میں شامل ہونے والے سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ روپے کے عوض سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا۔
دادو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت جتوئی نے کہاکہ بہت سارے پارٹی کے دوست ہیں آپ ان کوسینیٹ کے ٹکٹ دیتے جبکہ معاون خصوصی شہباز گل کو آڑے ہاتھو ںلیتے ہوئے انہوں نے کہا اب ہمیں ڈراناچھوڑدیں ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں جو مجھے بول رہا ہے نیب کا کیس، اس کو بولو تم نیب زدہ ہوگے مجھ پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں نا مجھ پر کرپشن کا الزام ہے، آپ جیسے خوشامد کرنے والے لوگ ہونگے ،تبھی تو عمران خان کا یہی حال ہے پنجاب میں سب جگہ شکست ملی۔
انہوں نے کہاکہ فرنٹیئر میں شکست کھائی ، بلوچستان میں شکست ملی یہ مفاد پرستوں کا ٹولا ہے جو عمران خان کو گھیرے میں ہوا ہے جو عمران خان کو کام کرنے نہیں دے رہے ہیں اور جس کی وجہ سے لوگوں کی وعدے پورے نہیں ہورہے، لیاقت جتوئی نے ساتھ ہی ساتھ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بھی مشورہ دے ڈالا کہا عمران خان کو بولنا چاہتا ہوں کہ سیاسی فیصلے کریں یہ آپ کے ساتھ آپ کے خوشامد کرنے والے ہیں وہ آپ کو تکلیف دیں گے،ہماری جدوجہدجاری رہے گی ہماری آواز کو خاموش نہیں کروایا جاسکتا ،انہوں نے کہاکہ تو ایک گل ہے 15/20گل بھی آجائیں تب بھی لیاقت جتوئی کی آواز پورے پاکستان میں گونجے گی اور گونجتی رہے گی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: