تحریک انصاف اور ق لیگ کے وفود کی ملاقات،بڑا اتفاق  ہو گیا

Dec 24, 2022 | 23:01:PM
تحریک انصاف,ق لیگ , وفود ,ملاقات،بڑا اتفاق
کیپشن: تحریک انصاف اورق لیگ کے وفود کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف اورق لیگ کے وفود کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تیسری اہم ملاقات،دونوں وفود کے درمیان مجموعی طورپر 45 اسمبلی نشتوں پر بات چیت ہوئی۔

لاہورمیں پی ٹی آئی وفد کی وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ سے ملاقات ہوئی،شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، سنئیر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور علی افضل ساہی ظہور الہیٰ پیلس پہنچے، ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور حلقوں کی فہرست پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی اور ق لیگ وفد کے درمیان 25 صوبائی اور 10 قومی اسمبلی کی نشستوں پر بات کی گئی، پی ٹی آئی کا ق لیگ کے امیدواروں کا بلے کے نشان پر الیکشن لڑنے پر غور کیا گیا، آگے چل کر بھی اتحادی رہیں گے، آئینی پیچیدگی سے بچنے کیلئے یہ اقدام ناگزیر ہے،رہنماؤں میں اتفاق  ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت پی ڈی ایم کے ساتھ رابطے میں ہیں اور آئینی مسائل کھڑے کرسکتے ہیں، ماضی میں تحریک عدم اعتماد کے دوران چودھری شجاعت نے اپنے 10 ایم پی ایز کے ووٹ حمزہ شہباز کو دینے کا خط بھیجا تھا،مستقبل میں ایسی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے جلد اہم فیصلہ کریں گے۔