(24 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو سیلمان شہباز کو 7 جنوری تک گرفتار کرنے روک دیا۔
سپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ایف آئی اے سلیمان شہباز کو 7جنوری تک گرفتار نہ کرے ، جبکہ سلیمان شہباز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ شامل تفتیش ہوں ، عبوری ضمانت کا فیصلہ ہونے تک سلیمان شہباز ہر تاریخ پر پیش بھی ہوں گے۔