"معمولی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی"
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گوجرانوالہ کے علاقے پھلوکی میں معمولی جھگڑے کے نتیجے میں شوہر نے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ پھلوکی میں پیش آیا جہاں روبینہ نامی متاثرہ خاتون شوہر کی جانب سے جلائے جانے پر ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر ملزم ندیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ندیم کی روبینہ سے 4سال قبل شادی ہوئی تھی۔