ایشیاء کپ: شاہینوں کے دبئی میں ڈیرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں نیدرلینڈ سے دبئی پہنچ گئی جہاں وہ ایشیاء ٹی ٹونٹی کپ میں حصہ لے گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم میں شامل افتخار احمد، عثمان قادر، حیدر علی اور آصف علی لاہور سے دبئی پہنچے جبکہ انگلینڈ میں مصروف حسنین علی لندن سے دبئی پہنچے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
اس سے پہلے قومی ٹیم نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈی سیریز میں کلین سوئپ کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا نیدر لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ