برطانیہ کا ایمرجنسی الرٹ سسٹم ناکام ہو گیا ,اہم وجہ بھی سامنے آ گئی

Apr 24, 2023 | 19:51:PM
برطانیہ کا ایمرجنسی الرٹ سسٹم ناکام ہو گیا ,اہم وجہ بھی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )برطانیہ میں ایمرجنسی کی صورت پورے ملک میں ایک ساتھ الرٹ جاری کرنے والاہنگامی الرٹ سسٹم  ناکام ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں سیلاب، آگ اور دہشتگردی جیسے معاملات کے لیے ٹیسٹ کیا گیا ہنگامی الرٹ سسٹم ناکام قرار دیا جا رہا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق ایمرجنسی الرٹ سسٹم موبائل فون پر میسج اور آوازکے ساتھ 10 سیکنڈ تک بیھجا گیا تھا، جس سے برطانیہ میں عوام کے موبائل فون ایمرجنسی الرٹ کی آواز سے بج اٹھے۔

موبائل نیٹ ورک تھری صارفین نے الرٹ نہ ملنے پر حکومتی منصوبےکو ناکام قرار دے دیا،ترجمان موبائل فون نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ سسٹم کی خرابی دور کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔