پی کے ایل آئی ہسپتال عوام کیلئے بنایا گیا تھا، سابق حکومت نے نفرت میں تباہ کردیا، شہبازشریف

Apr 24, 2022 | 19:29:PM
وزیراعظم شہبازشریف، پی کے ایل آئی ہسپتال، صاحب حیثیت لوگوں، علاج ہوا،
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف ہسپتال کا دورہ کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پی کے ایل آئی ہسپتال میں صاحب حیثیت لوگوں کا بھی علاج ہوا،ہسپتال پورے پاکستان کے لوگوں کیلئے بنایاگیاتھا، نفرت میں اس ہسپتال کو تباہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پی کے ایل آئی ہسپتال کا دورہ کیا، خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان رفیق،چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر لاہور بھی ہمراہ تھے، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دروہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ 2018 میں اعلان کیا تھا کہ ہسپتال میں علاج فری ہو گا،ہسپتال کے تحت ایک ٹرسٹ بنانے کا منصوبہ تھا،آج ہسپتال میں صرف17 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہو رہا ہے،83 فیصد مریض ادائیگی کررہے ہیں ،ان کا کہناتھا کہ بطور وزیراعلیٰ 10 سال غریبوں کے مفت علاج کیلئے فنڈز جاری کئے،بھارت اور چین میں ٹرانسپلانٹ کیلئے مریض جاتے تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ نیب نے اس ہسپتال سے متعلق جانچ پڑتال کی،قوم کے اربوں روپے اس ہسپتال پر خرچ ہوئے ہیں ، نفرت میں اس ہسپتال کو تباہ کردیا گیا،چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے 48 گھنٹوں میں رپورٹ دیں ۔
دوسری جانب وزیراعظم نے سیالکوٹ میں آگ لگنے سے گندم کی تیار فصل جل جانے کا نوٹس لے لیا اورمتاثرہ کسانوں کی مالی امداد کا حکم دے دیا،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ جن کسانوں کی فصل جل گئی ہے انہیں فوری امدادی چیک دیئے جائیں ، وزیراعظم نے 90 ہزار کلو گندم جل کر راکھ ہونے پر کسانوں کی فوری مالی مدد کا حکم دیا،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک ہے، مشکل وقت میں کسانوں کی بھرپور مدد کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں مداخلت کا لفظ نہیں۔ فواد چودھری نے اعتراف کرلیا