اسد عمر نے عوام کو خوشخبری سنادی۔۔۔

Apr 24, 2021 | 14:55:PM
اسد عمر نے عوام کو خوشخبری سنادی۔۔۔
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 60 سے 64 سال کے افراد کے لئے کل سے واک اِن ویکسینشن کا آغاز ہوگا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے  کہا کہ 65  سال اور اس سے زیادہ کے لئے واک ان ویکسینیشن پہلے ہی جاری ہے۔تمام 60 اور زیادہ عمر کے رجسٹرڈ افراد ویکسینیشن سنٹر جاکر ویکسین لگوائیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، دنیا بھرمیں ویکسین کی جتنی طلب ہےاتنی سپلائی نہیں ہے، یورپ اور برطانیہ میں جس تعداد میں ویکسین تیار ہونی تھی وہ نہیں ہوئی، یورپ بھی ویکسین باہر سے لینے کا سوچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیںشہباز شریف کا عوام۔ پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے اظہار تشکر