جلاؤ گھیراؤ کیس،محمود الرشید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ملتوی

Sep 23, 2023 | 18:14:PM

(24 نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان نزر آتش اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات  میں میاں محمود الرشید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمود  الرشید کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت نے 2 مقدمات میں وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر تے ہوئے محمود الرشید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ شادمان میں  مقدمہ 768/23 جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے، جبکہ تھانہ گلبرگ نے مقدمہ نمبر 1280/23درج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں