مبینہ غیر شرعی نکاح کیس؛ ایسا معلوم ہورہاجیسے آپ بھی ملے ہوئے ہیں، وکیل شیر افضل مروت کا جج پر الزام

Oct 23, 2023 | 19:30:PM
مبینہ غیر شرعی نکاح کیس؛ ایسا معلوم ہورہاجیسے آپ بھی ملے ہوئے ہیں، وکیل شیر افضل مروت کا جج پر الزام
کیپشن: چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس میں وکیل شیر افضل مروت نے کہاکہ میں جمعے کو عدالت پیش نہیں ہوسکتا، مصروفیات ہیں،آپ اتنی چھوٹی تاریخ دے رہے ایسا معلوم ہورہاجیسے آپ بھی ملے ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی،شیر افضل مروت وقفے کے بعد سول جج قدرت اللہ کی عدالت پیش ہوئے،وکیل صفائی شیر افضل مروت نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیس ہی جھوٹا ہے، کدھر ہے دوسرا نکاح نامہ؟ اگر مولوی نے دوسرا نکاح پڑھوایا ہے تو دوسرا نکاح نامہ عدالت میں پیش کر دیں،وکیل صفائی نے کہاکہ مدعی کوتو چیئرمین پی ٹی آئی کی طلاق کی تاریح بھی نہیں معلوم۔

یہ بھی پڑھیں: نگران حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی
جج قدرت اللہ نے کہاکہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت مدعو کرلیا جائے تو آپ کوکوئی اعتراض تو نہیں؟ وکیل شیر افضل مروت نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں،سول جج نے کہاکہ غیرشرعی نکاح کیس جمعہ تک ملتوی کرتے ہیں،شیر افضل مروت نے کہاکہ میں جمعے کو عدالت پیش نہیں ہوسکتا، مصروفیات ہیں،آپ اتنی چھوٹی تاریخ دے رہے ایسا معلوم ہورہاجیسے آپ بھی ملے ہوئے ہیں،وکیل صفائی نے کہاکہ اگر آپ چھوٹی تاریخ دیں گے تو میں پیش نہیں ہوں گا،میں نے بیرون ملک جانا ہے، آپ 7 نومبر کی تاریح رکھ دیں، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ڈپٹی سپیکر بھی گرفتار