عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری، 200 فیصد تک اضافے کا امکان

Nov 23, 2023 | 10:05:AM
آئی ایم ایف سے طے شدہ شرائط  کو پورا کرنے کیلئے جنوری سے گیس کی قیمت میں مزید 200 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف سے طے شدہ شرائط  کو پورا کرنے کیلئے جنوری سے گیس کی قیمت میں مزید 200 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ 

گیس کی قیمتوں میں آئی ایم ایف شرائط پر 173 فیصد اضافہ کیا  جا چکا ہے، جولائی میں پی ڈی ایم حکومت نے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 23 ارب 56 کروڑ بوجھ ڈالنے کے ساتھ کراچی کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی بھی تیاری ہے۔

آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط پرعملدرآمد کی تیاریاں جاری ہیں، 2024 میں بھی بجلی اور گیس کے نرخوں میں مزید اضافہ کا پلان کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے گیس کی قیمت میں مزید 200 فیصد سے زائد اضافے کا امکان ہے جس سے صارفین کو 458 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے گا یا نہیں، فیصلہ آج سنایا جائے گا

بجلی کے نرخوں میں ٹیرف کی ری بیسنگ پر نظرثانی اور جنوری سے جون تک ماہانہ پیداواری لاگت کی بنیاد پراضافے کا بھی امکان ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر یکم نومبر سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے صارفین پر 400 ارب روپے کا بوجھ منتقل کیا ہے اور یہ سلسلہ مستقل میں بھی جاری رہے گا۔