اپوزیشن سن لے لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا،عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہیں، یہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہی جماعتوں نے اقتدار میں رہ کر معیشت کو تباہ کیا۔سر دا ر عثما ن بزدا ر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی کی حکومتوں کی خرابیوں کو درست کیا ہے۔آج ملک درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ اپوزیشن رہنمائوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، پی ڈی ایم صرف سازشوں میں مصروف ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق عثمان بزدار کا کہنا تھا پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز درپیش ہیں۔موجودہ نازک حالات میں افراتفری کی سیاست غیر دانشمندانہ اور ملکی مفادات کے منافی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں۔ عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان جرات اور دانش سے عوام کی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں۔اپوزیشن سن لے لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا۔