سعودی عرب کی محمدبن سلمان اوراسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات کی تردید

Nov 23, 2020 | 19:12:PM
سعودی عرب کی محمدبن سلمان اوراسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب نے ولی عہد محمدبن سلمان اوراسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات کی تردیدکردی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد اوراسرائیلی حکام کی ملاقات کی خبروں میں صداقت نہیں، ملاقات کے بارے میں میڈیارپورٹس دیکھیں،ایساکچھ نہیں ہوا،شہزادہ فیصل بن فرحان کاکہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے دورے میں ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی،امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں صرف سعودی اورامریکی حکام تھے۔

یاد رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اتوار کے روز سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا اور صوبہ تبوک کے شہر نیوم میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق نیتن یاہو اور محمد بن سلمان کی ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔ اسرائیل کے وزیر تعلیم اور سرکاری میڈیا نے نیتن یاہو کے دورہ سعودی عرب کی تصدیق کی ہے۔