کترینہ کیف نے بھی کورونا ٹیسٹ کروا لیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے مالدیپ میں اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے جس سے ہر کوئی پریشان ہے ۔ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ وہ اس وبا سے مخفوظ رہے۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی کورونا وائرس ٹیسٹ کراتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔ اس دوران وہ پراعتماد اور خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
سیمپل لینے والے شخص نے پی پی ای کٹ پہن رکھی تھی اور مکمل حفاظتی انتظام کے ساتھ اداکارہ کا ٹیسٹ سیمپل لیا۔ایک موقع پر کترینہ کیف کو تھوڑا درد یا تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہوں نے سیمپل لینے والے شخص کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی۔ لیکن سیمپل دینے کے بعد وہ مطمئن دکھائی دیں۔
اداکارہ کی ویڈیو کو لاکھوں مداحوں نے پسند کیا اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے کمنٹس سیکشن میں لکھا کہ ٹیسٹ سیمپل لینے کے لئے غلط طریق کار اپنایا گیا۔