پیسکو کا ایک اور انوکھا کارنامہ، 3سالہ بچے کو بجلی چور نامزد کردیا

May 23, 2024 | 23:22:PM
پیسکو کا ایک اور انوکھا کارنامہ، 3سالہ بچے کو بجلی چور نامزد کردیا
کیپشن: 3سالہ ضیغم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پیسکو کا ایک اور انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، مردہ افراد کے بعد 3 سالہ بچے کو بجلی چور نامزد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ کینٹ میں ضیغم عباس نامی 3 سالہ بچہ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقدمہ کا اندراج ایس ڈی او پیسکو کینٹ سب ڈویژن کی مدعیت میں درج ہوا،پیسکو کے مطابق مذکورہ بجلی چور پر 25ہزار کے بقایاجات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی سے جانوروں کا برا حال،پانی کی کمی اور دل کا دورہ پڑنے سے کتنے درجن بندر ہلاک ہو گئے؟ جانیے