ای سی سی اجلاس، داسو حملہ کے چینی متاثرین کیلئے25 لاکھ 80 ہزار ڈالر معاوضہ کی منظوری 

May 23, 2024 | 21:39:PM
ای سی سی اجلاس، داسو حملہ کے چینی متاثرین کیلئے25 لاکھ 80 ہزار ڈالر معاوضہ کی منظوری 
کیپشن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وقاص عظیم)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اجلاس ہوا،اجلاس میں داسو ہائیڈرو پراجیکٹ حملہ کے چینی متاثرین کیلئے25 لاکھ 80 ہزار ڈالر معاوضہ کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق داسو ڈیم پر کام کرنے والے 6 چینی باشندے 26 مارچ کو دہشتگردی کے حملے میں جاں بحق ہوئے تھے،رقم چینی باشندوں کے لواحقین کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ ادا کرے گا۔
ای سی سی نے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کے اخراجات کیلئے 8 ملین ڈالر جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی،روزویلٹ ہوٹل کی 2020 میں بندش کے بعد سے نیشنل بینک سے 150 ملین ڈالر کا قرض لیا جا چکا ہے، اس کے علاوہ ایرا کیلئے ایک ارب 2 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کرنے کی منظوری دی گئی،پاکستان سٹیل مل کی جانب سے سوئی سدرن کے بل ادا کرنے کیلئے رقوم کی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد انتظامیہ کے منصوبوں کیلئے ساڑھے 5 کروڑ روپے ،متعدی امراض سے بچاؤ کے وفاقی پروگرام کیلئے 12 ارب روپے سے زائد ،پاور ڈویژن کیلئے ترقیاتی اخراجات کی مد میں 2 ارب 21 کروڑ روپے ،نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیکنیکل ضمنی گرانٹ کیلئے18 کروڑ 45 لاکھ روپے کی منظوری دی ۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی