ہتک عزت بل،حکومت اپنے وعدے سے مکر گئی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے صحافتی تنظیموں کےوفدکی ملاقات ،ملاقات میں پی بی اے،سی پی این ای،ایمنڈ کےعہدیداران شریک

May 23, 2024 | 16:49:PM
ہتک عزت بل،حکومت اپنے وعدے سے مکر گئی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی
کیپشن: ملاقات کے بعد پریس کانفرنس
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)ہتک عزت بل،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ بل منظور کرانے سے قبل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھے،حکومت چندہی گھنٹوں میں وعدےسےمکرگئی،پارلیمانی اکثریت کی بناپربل منظورکرالیا۔

ہتک عزت قانون 2024کا معاملہ،امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے صحافتی تنظیموں کےوفدکی ملاقات ،ملاقات میں پی بی اے،سی پی این ای،ایمنڈ کےعہدیداران شریک،پی ایف یوجے،اےپی این ایس اورلاہورپریس کلب کےعہدیدارشریک ہوئے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری امیرالعظیم اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصرشریف  بھی ملاقات موجود میں موجود تھے،صحافتی نمائندوں نےہتک عزت بل پرجوائنٹ ایکشن کمیٹی کےمشترکہ تحفظات سےآگاہ کیا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہحکومت نے صحافتی تنظیموں سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی  وفد کا کہنا تھا کہ بل منظور کرانے سے قبل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھے، حکومت نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحفظات دور کرنے کے بعد بل کو ایوان میں لانے کا وعدہ کیا،حکومت چندہی گھنٹوں میں وعدےسےمکرگئی،پارلیمانی اکثریت کی بناپربل منظورکرالیا۔

اس سے قبل امیر جماعت اسلامی نے ہتک عزت بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزادی صحافت پر قدغن کسی صورت قبول نہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہاحکومت آئی ایم ایف کےزیراثربجٹ تیارکررہی ہے۔ سولرپرمزید ٹیکس لگانے اورنیٹ میٹرنگ ختم کرنےکامنصوبہ بھی بنایاجارہاہے۔