بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی دینے کی تیاری؟ڈیل ڈن ہوگئی

May 23, 2024 | 09:19:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی دینے کی تیاری؟ڈیل ڈن ہوگئی،پرویز الٰہی کے بعد شاہ محمود قریشی بھی رہا ہوجائیں گے؟اقتدار کی رسہ کشی اور طاقت کی جنگ میں کلیہ ایک ہی ہے مخالف کو پچھاڑو چاہے جس حد سے گزرنا پڑے فامولہ ایک ہی ہے کہ پاور از پاور یعنی طاقت کی اس جنگ میں ہتھیار صرف طاقت ہے اور جہاں یہ ہتھیار کمزور پڑے وہاں اور طاقت کا استعمال ہی جیت کی ضمانت ملکی سیاسی افق پہ یہ پاور پالیٹیکس اب اپنے آخری پاور پلے میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہے جہاں ریاست کے طاقتور حلقوں کو ایک سیاسی جماعت اور ایک ریاستی ادارے عدلیہ کی جانب سے مسلسل مزاحمت کا سامنا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس مزاحمانہ روش میں شدت آتی دکھائی دے رہی ہے ۔

پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ عدالت طاقتور حلقوں کی اداروں میں غیر آئینی مداخلت کو لے کر طبل جنگ بجائے ہوئے ہے اور ماضی کے برعکس طاقتور حلقوں کی منشا کے مطابق چلنے کو تیار نہیں بلکہ وہ عدالتی شخصیات جو ماضی کی اسٹیبلشمنٹ کی غیر قانونی سرگرمیوں پہ مصالحانہ خامشی اختیار کئے ہوئے تھے آج وہی عناصر اسٹیبلشمنٹ کے سب سے بڑے ناقد بنے ہوئے ہیں اور تاثر یہ ہے کہ عدالتیں مخصوص جماعت کے لئے دل میں نرم گوشہ رکھے ہوئے ہیں شائد یہی وجہ ہے کہ اب تک بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ ، توڑ پھوڑ اور 190 ملین پاونڈ جیسے مقدمات سمیت انکی جماعت کے متعدد رہنما اور کارکنان نو مئی کیسز میں اس انجام کو نہیں پہنچ پائے جس پر اسٹیبلشمنٹ انھیں دیکھنا چاہتی ہے گزشتہ روز تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت اور اس کے بعد اب سائفر کیس میں شاہد محمود قریشی کی ممکنہ ضمانت اور آنے والے دنوں میں عمران خان اور بشری بی بی سمیت پی ٹی آئے کے گرد کمزور ہوتا ہوا شکنجہ اس وقت طاقتور حلقوں کے لئے بڑا چیلنج ہے جبکہ دوسری جانب خود تحریک انصاف مزاحمانہ روش ترک کرنے کو تیار نہیں ۔ گزشہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر نامعلوم افراد کے حملے کے بعد پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے میں مزید شدت آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: