وزیرآباد: ظلم کی انتہا، بھٹہ مالک پر بہمانہ تشدد، ویڈیو بھی وائرل کر دی

May 23, 2024 | 00:25:AM
وزیرآباد: ظلم کی انتہا، بھٹہ مالک پر بہمانہ تشدد، ویڈیو بھی وائرل کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیئرعالم) وزیرآباد کے علاقہ جگنہ چٹھہ میں ظلم کی انتہا ہو گئی، بھٹہ مالک کو اغوا کر کر کے بہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان نے اس افسوسناک واقع کی ویڈیو کی بھی وائرل کر دی۔

وزیرآباد کے علاقہ جگنہ چٹھہ سے بھٹہ مالک کو اٹھا کر ملزمان قریبی گاوں موہلنکے لے گئے، وہاں لے جا کر طاہر نوید نامی بھٹہ مالک کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے، ملزمان شہری کو تشد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اس کے منہ میں نالی کا گندہ پانی بھی ڈالتے رہے، تشدد کے دوران شہری کے کپڑے پھاڑ کر اس کے ارد گرد ملزمان بھنگڑا ڈالتے رہے، ملزمان نے سمجھا شہری کی موت ہو گئی اس کو جوتے بھی مارتے رہے، بعدازاں ملزمان نے شہری پر تشدد کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام، 17ہزار میں ملنے والی انسولین اوزیمپک 25ہزارکی ہو گئی

دوسری جانب پولیس تھانہ احمد نگر نے 7 نامزد ملزمان اور آٹھویں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان اور بھٹہ مالک شہری کے درمیان تشدد کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔