5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع

May 23, 2022 | 13:12:PM
 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع
کیپشن: پولیو مہم کے دوران بچے کو قطرے پلائے جا رہے ہیں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ملک بھر میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ، 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جدوجہد جاری ہے،انسداد پولیومہم میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے دیئے جائیں گے ۔پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ایک نیشنل کاز ہے۔