سمندری بادلوں کی آمد، موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

Mar 23, 2024 | 10:47:AM
ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام کے اوقات میں خیبر پختونخوا، وسطی اور جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصی سجاد) ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام کے اوقات میں خیبر پختونخوا، وسطی اور جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 

شہر لاہور کے موسم میں تبدیلی آنے لگی، سورج کی چمکتی کرنوں اور تازہ ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار  ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 ڈگری تک جانے کے امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 73فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ماہرین کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

فضائی آلوگی کی شرح میں اضافہ سے لاہور پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے  سے ائیرکوالٹی انڈیکس 177ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عید الفطر کی کتنی چھٹیاں ہوں گی ؟ تفصیلات سامنے آگئی

دوسری جانب کراچی میں سمندری بادلوں کی آمد ہے جس کے سبب آج مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خوشگوار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور ہواؤں کی رفتار 18کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔