سعودی وزیر خارجہ کو ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

Mar 23, 2023 | 11:55:AM
سعودی وزیر خارجہ کو ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی پارلیمنٹ میں مزید 4 یہودی بستیاں قائم کرنے کا بل منطور

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان سفارتخانوں کے دوبارہ کھولنےکی راہ ہموار کرنے کیلئے جلد دو طرفہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔