ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے خبر آگئی

Jun 23, 2023 | 18:07:PM
ڈالر مزید سستا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے سستا ہوکر 291 روپے کا ہوگیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے کا اضافہ ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی کیساتھ 317 روپے پر پہنچ گیا جبکہ برطانوی پاونڈ 3 روپے کی کمی کیساتھ 368 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 30 پیسے کمی کے بعد 80 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال ایک روپے سستا ہوکر 75 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: تجارت کی معطلی کے باوجود بھارت سے درآمدات میں اضافہ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے مہنگا ہوکر 286.74 پر بند ہوا۔ ماہرین کے مطابق درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا۔

دوسری جانب آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار  کا اختتام مندی کیساتھ ہوا۔ 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس 40 ہزار 65 کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 3 ارب روپے سے زائد مالیت کے 13 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 311 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جن میں سے 175 کمپنیوں کے شیئرز میں مندی اور 109 کمپنیوں کے شیئرز میں تیزی رہی۔