ڈنمارک میں قرآن مجید کی بےحرمتی، ایران میں مقیم ڈینش سفیر طلب

Jul 23, 2023 | 20:29:PM
ڈنمارک میں قرآن مجید کی بےحرمتی، ایران میں مقیم ڈینش سفیر طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں قرآن پاک کے نسخہ جلانے کے معاملے پر ایران نے شدید احتجاج کرتے ہوئے تہران نے ڈینش سفیر کو طلب کر لیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کے شہر کوپن ہنگن میں قرآن مجید کے نسخہ کو عراقی سفارت خانے کے نزدیک ایک چوک میں ملعون شخنص کی جانب سے نذر آتش کرنے پر ایران نے شدید احتجاج کرتے ہوئے تہران میں مقیم ڈینش سفیر کو دفتر وزارت خارجہ طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرحدی علاقے میں گولہ باری سے معروف صحافی ہلاک

ایرانی میڈیا کا وزارتِ خارجہ کے ایک عہدے دار کے حوالے سے کہنا ہے کہ یورپین ممالک میں قرآن پاک کو نذرِ آتش کرنا جہالت کے تاریک ترین دور کی یاد دلاتا ہے، ایسے گھناؤنے ثقافتی و مذہبی جرائم پر خاموشی اختیار کرنا پرتشدد واقعات اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا باعث بنتی ہے۔