شکست کے بعد عمران خان نے اپنے ہی مؤقف سے یوٹرن لے لیا :شیری رحمان

Jul 23, 2022 | 14:54:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی عمران خان کو مانگے تانگے کے اتحادی چھوڑ گئے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہونے والے الیکشن کو کس بنیاد پر چیلنج کیا جا رہا ہے؟ امید ہے معاملے کو مزید الجھنے سے پہلے عدالت فل بینچ تشکیل دے گی۔

وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نےاسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب سپریم کورٹ کے فیصلے کے عین مطابق تھا، سپریم کورٹ کے فل بینچ کو اس آئینی معاملے کی تشریح کرنی چاہیے اور ہر موقع پر آئین کی مختلف تشریح نہیں کی جا سکتی،پنجاب کے 25 ارکان صوبائی اسمبلی کو پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینے پر ڈی سیٹ کیا گیا تھا۔

شیری رحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدالت کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف شادیانے بجا رہی تھی لیکن اب ق لیگ کے 10 ارکان کا ووٹ مسترد کیا گیا تو وہی پی ٹی آئی احتجاج کر رہی ہے، شکست کے بعد عمران خان نے اپنے ہی مؤقف سے یوٹرن لے لیا ہے جبکہ آصف زرداری پر الزامات لگانے پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو اب معافی مانگنی چاہیے۔


 

مزیدخبریں