پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی لیبارٹری کے بوائلر میں دھماکا،2طلباء زخمی ، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

Jan 23, 2024 | 15:33:PM
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی لیبارٹری کے بوائلر میں دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی سا ہی) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی لیبارٹری کے بوائلر میں دھماکا،2طلباء زخمی ، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس سےفرسٹ فلور پر ریسرچ لیب میں آگ بھڑک اٹھی ،دھماکے اور آگ لگنے سے لیب میں موجود طلبا زخمی ہوگئے۔  زخمیوں میں 28 سالہ مدثر، 22 سالہ سلمان شامل ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی اور انہوں نے اس واقعے کی مکمل  انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےہسپتال انتظامیہ کو  زخمی طالب علموں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم  کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ 

مزید پڑھیں:بہترین کارکردگی ,نوازشریف 8 فروری کو اقتدار کیلئے تیار دکھائی دیتے ہیں:بلوم برگ