پی ٹی آئی کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب کی لاڈلی،عمران خان کے ووٹرز کا بلاول پر اعتماد؟کیا لاہور سے جیت جائیں گے؟

Jan 23, 2024 | 10:26:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے گذشتہ کئی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) صوبائی یا قومی اسمبلی کی کوئی نشست حاصل نہیں کر سکی اور اس بار مسلم لیگ ن کے گڑھ سمجھے جانے والے لاہور میں پی پی پی نے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ہی میدان میں اتار دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے 127 میں بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کئی دن پہلے سے شروع کر دی گئی ہے۔ پروگرام’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ اس حلقے سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز بھی بلاول کی قیادت میں ہی کیا گیا ہے۔اب تک کی انتخابی مہم میں بلاول بھٹو نے سندھ سے زیادہ پنجاب میں جلسے کر کے ایک بات تو ثابت کر دی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں دوبارہ کھڑا کرنے کے لیے بھرپور جہدوجہد کر رہے ہین ۔اپنی انہیں کوششوں میں وہ ن لیگ کو بھرپور تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کا اثر اب مسلم لیگ ن پر بھی ہونے لگ گیا ہے۔شروع میں مسلم لیگ ن بلاول بھٹو کی تنقید کا جواب دینے کی بجائے نرمی اختیار کیے ہوئے تھی اور ایسا تاثر دینے کی کوشش کر رہی تھی کہ بلاول کو کسی بھی قسم کا جواب دینا ان کے شایاں شان نہیں ۔لیکن بلاول کے ایک کے بعد ایک واروں نے ن لیگ کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔بلاول بھٹو اپنے مہم کے دوران جہاں پی ٹی آئی سے اظہار ہمدردی کر رہے ہیں وہی وہ پی ٹی آئی کے ووٹر سپورٹر کی مدد کے بھی طلبگار ہیں ۔ آج وہ اس سیاسی کردار کے ساتھ راہ و رسم بھی بڑھا رہے ہیں جن کی پیدا کی گئی مشکلات سے کسی وقت پیپلز پارٹی نے ہی ن لیگ کو ریسکیو کیا۔آج وہ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی کزن طاہر القادری کو لیڈر کا خطاب دے کر ان کی ہے جلسہ گاہ میں جلسے کر کے ایک تیر سے دو شکار کر رہے ہیں ۔وہ پاکستان عوامی تحریک کی سپورٹ بھی حاصل کر رہے ہیں اور اسی سپورٹ سے پی ٹی آئی کو بھی مائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے گزشتہ منہاج القران یونیورسٹی کے گراونڈ میں جلسہ کر کے جہاں پی ٹی آئی سے اظہار ہمدردی کیا وہی انہوں نے ن لیگ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کے مطابق ن لیگ پی ٹی آئی کے کارکنوں سے انتقام لے رہی ہے۔ سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں انہیں ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں کیا جاتا۔‘وہ جیت کر پی ٹی آئی کو اس انتقام کی سیاست سے بچائیں گے،مزید دیکھیے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: