خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کیلئے مشاورت، تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دینے کا فیصلہ

Jan 23, 2023 | 14:37:PM
نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کابینہ کے لئے ناموں پر مشاورت شروع کر دی۔ پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے ممبر کے ناموں پر کی جا رہی ہے
کیپشن: نگران وزیراعلیٰ کے پی کے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کابینہ کے لئے ناموں پر مشاورت شروع کر دی۔ پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے ممبر کے ناموں پر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، اور جے یو آئی کے ممبر کے ناموں پر مشاور ت جاری ہے۔ کابینہ میں سب کی نمائندگی مدنظر رہے گی۔ پی ٹی آئی قیادت نگراں وزراء کے لئے نام منظوری کے لئے عمران کو بھیجیں گے۔ نگران کابینہ کو کم سے کم رکھنے پر بھی اتفاق ہوا، مگر تاحال کابینہ کے لئے نام فائنل نہیں ہوئے۔

خیال رہے خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے نام پر اتفاق ہوا۔ اعظم خان چیف سیکرٹری سمیت دیگر عہدوں پر رہ چکے ہیں اور وہ سابق نگراں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پیٹرولیم اورمذہبی امورکی وزارتوں کے وفاقی سیکریٹری بھی رہے ہیں، انہوں نے لنکنزان لندن سے بارایٹ لا کی ڈگری حاصل کی۔