چینی کمپنی کی پاکستان کو کورونا ویکسین کی دو کروڑ خوراکوں کی پیشکش

Jan 23, 2021 | 21:35:PM
چینی کمپنی کی پاکستان کو کورونا ویکسین کی دو کروڑ خوراکوں کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چینی کمپنی کین سائنو نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی دو کروڑ خوراکوں کی پیشکش کردی۔
بلوم برگ رپورٹ کے مطابق ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات کے نتائج کچھ دنوں میں متوقع ہیں، اس ویکسین کی صرف ایک خوراک کی ضرورت ہو گی۔ویکسین کی فراہمی اور قیمت کے حوالے سے پاکستان کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہو گا۔
بلوم برگ کے مطابق پاکستان پہلے ہی چینی کمپنی سائنوفارم کو 12 لاکھ کورونا ویکسین کے آرڈر دے چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ویکسین کی فراہمی 31 جنوری سے شروع ہو جائے گی۔