14 سال بعد ساؤتھ افریقہ کا پاکستان میں کھیلناجذباتی لمحہ :وسیم خان

Jan 23, 2021 | 10:47:AM
 14 سال بعد ساؤتھ افریقہ کا پاکستان میں کھیلناجذباتی لمحہ :وسیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سی ای او پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کودنیابھرمیں پزیرائی مل رہی ہے۔14 سال بعدساؤتھ افریقہ کاپاکستان میں کھیلناجذباتی لمحہ ہے۔پی سی بی اور فینز کیلئےیہ تاریخی اوریادگار لمحات ہیں۔

چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کا لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن مکمل کرنیوالاپاکستان دنیاکاواحدبورڈہے۔اچھی گورننس کےساتھ کام کررہےہیں،ٹیم کی کارکردگی کی وجہ سےمایوسی ہونافطری بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کوویڈ کے باوجود ڈومیسٹک میچز کے بعد ہوم سیریز ہونے سے پاکستان کی نیک نامی میں بہت  اضافہ ہوگا،  جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی کوویڈ کےتمام تقاضے پورے کررہے ہیں۔اب تک مجموعی طورپر ہم نے چار ہزار کے قریب کوویڈ ٹیسٹنگ کرواچکےہیں۔

وسیم خان  کا کہنا تھا کہ ٹیم ہارے تو سب کی طرح ہمیں بھی دکھ ہوتا ہے، تنقید ہوتی رہتی ہے، ہم کرکٹ کی بہتری   کے لیے  اپنا کام کررہے ہیں کہ تمام معاملات میں بہتری آئے، تھوڑا وقت ضرور لگےگا۔ پی ایس ایل فرنچائزرز کے ساتھ بھی ایشوز ختم ہورہےہیں۔ کلب کرکٹ کے حوالےسے چند دنوں میں پیش رفت نظر آئےگی۔