موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

Feb 23, 2024 | 09:49:AM
موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پل پل بدلتا موسم،محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہے گا،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ بالائی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ خیبرپختونخواکے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا میں بارشوں،تیز ہواؤں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا ایک اور سلسلہ 25 فروری سےشروع ہونے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کیلئے  مراسلہ جاری کردیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  محمد قیصر خان  کا کہنا ہے کہ  بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کر دی ہے، برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے،طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں،حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور  احتیاتی تدابیر کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 27 فروری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔