تاجکستان میں زلزلہ،شدت7.2 ریکارڈ 

Feb 23, 2023 | 17:51:PM
 تاجکستان میں زلزلہ،شدت7.2 ریکارڈ 
کیپشن: زلزلہ پیما مرکز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تاجکستان میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے جس کی شدت7.2 ریکارڈ کئے گئے۔

دنیا کی تاریخ حادثات و قدرتی آفات سے بھری پڑی ہے، بعض حادثات وآفات نے تو انسانی آبادی کے بڑے حصے کو چشم زدن میں صفحہ ہستی سے مٹا کر رکھ دیاہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شہر کاشغر اور آرٹکس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے باعث تاجکستان کےعلاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے کا مرکز چین کی سرحد سے 82 کلومیٹر دور تھا اور تاجکستان میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام کی سرحد پر ایک مرتبہ پھر زلزلہ 

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔