اپوزیشن سن لے ہم سوئے ہوئے نہیں ہیں، پرویز خٹک

Feb 23, 2022 | 23:25:PM

 (24نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سوئے ہوئے نہیں ہیں،جو ممبر پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالےگا وہ نااہل ہوجائےگا۔ 
میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ جو ممبر بھی نااہل ہوگا تو اپوزیشنکا وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکے گا۔انہوںنے کہاکہ اتنا آسان نہیں کہ حزب اختلاف ہمارے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئے، اپوزیشن جو مرضی کرلے، تحریک عدم اعتماد ناکام رہے گی۔پرویز خٹک نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا وزارت سے متعلق کوئی مطالبہ نہیں، اتحادی جماعتوں کے ساتھ وعدے پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جو ایک دوسرے کو گالیاں اور گھسیٹنے کی باتیں کرتے تھے آج وہ ایک ساتھ ہیں، اپوزیشن کو ڈر ہے کہ ان کے کیسز کھل جائیں گے۔اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے درمیان فاصلے بڑھنے سے متعلق صحافی کے سوال پر پرویز خٹک نے جواب دیا کہ جب تک وزیراعظم ہیں، ادارے ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پھر ہارس ٹریڈنگ کی باتیں شروع کردیں، کسی مخالف ایم این اے یا ایم پی اے کو ساتھ ملانا ہارس ٹریڈنگ ہے، نوازشریف ہارس ٹریڈنگ کی پیداوار ہیں، وہ پھر یہ کوشش کرنا چاہ رہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔گندے۔۔بلال شاہ نے ایسا کیا کر دیا۔حریم شاہ کو گندا کہنا پڑ گیا۔ویڈیو وائرل

مزیدخبریں